معروف صحافی شجاعت بخاری کی شہادت ہندوستان کی شکست کا کھلا ثبوت ہے ‘ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیںشکست کھا چکا ہے‘ قابض بھارتی افواج کشمیریوںکی نسل کشی کررہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود کی وفود سے بات چیت

بدھ جون 15:50

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ معروف صحافی شجاعت بخاری کی شہادت ہندوستان کی شکست کا کھلا ثبوت ہے ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیںشکست کھاچکاہے،قابض بھارتی افواج کشمیریوںکی نسل کشی کررہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے،شجاعت بخاری اپنی صحافتی ذمہ داریوںاداکررہے تھے ہندوستان کو بے نقاب کررہے تھے ،مقبوضہ کشمیرکے اندار ہندوستان کی دستبرد سے کوئی بھی شعبہ اور علاقہ محفوظ نہیں ہے،اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریںتو مسئلہ کشمیردنوںمیں حل ہوسکتاہے،ان خیالات کا اظہارانھوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ پوری دنیا کے صحافی اس مسئلے کو آٹھائیں صحافی اور ریلیف فراہم کرنے والوں کوجنگ میںبھی کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے ،،ہندوستان نے دروجنوں صحافیوں کو اس لیے موت کے گھاٹ اتاردیا،اس کانوٹس نہ لینے سے بھارت کو اور شہ مل رہی ہے اور وہ مزید مظالم اور قتل عام کررہاہے،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیریوںکی پشتبانی جاری رکھے گی اور جب تک پورا کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کے ساتھ مل نہیں جاتا جماعت اسلامی کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی،انھوںنے کہا کہ ہندوستان نے شجاعت بخاری کو شہید کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی ہمارے مظالم سے پردہ نہ اٹھائے اور اگر کوئی اٹھائے گاتو اس کی سزا شہادت ہے ،کشمیری موت سے بے خوف ہوچکے ہیں وہ تو شہادت کی دعائیںمانگتے ہیں بھارت کی بھول ہے وہ طاقت کی بنیاد پر زیادہ دیر قبضہ برقرار رکھ سکے گا۔