کشمیریوںکی جدوجہدآزادی رنگ لائیگی اورمقبوضہ کشمیرمیںآزادی کی خاطربہنے والاخون رائیگاںنہیںجائیگا ‘عالمی برادری مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کے لیے اپناکرداراداکرے ‘کشمیروں نے اپنی آزادی کیلیے لازوال قربانیاں دی ہیں ‘بھارتی فوج کا ظلم وجبر ان کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا

آزادجموں وکشمیر کے وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان ایڈووکیٹ کی لیگی کارکنوں سے بات چیت

بدھ جون 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کشمیریوںکی جدوجہدآزادی رنگ لائیگی اورمقبوضہ کشمیرمیںآزادی کی خاطربہنے والاخون رائیگاںنہیںجائے گا عالمی برادری مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کے لیے اپناکرداراداکرے کشمیروں نے اپنی آزادی کیلیے لازوال قربانیاں دی ہیں اس لئے بھارتی فوج کا ظلم وجبر ان کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا ‘اقوام متحدہ کیلیے سوچنے کا مقام ہے کہ کشمیر کے حوالے سے اس کی قراردادوں پر آج تک عملدرآمد کیوں نہیں ہواکشمیر پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

بھارت کے متعصبانہ رویے نے اقوام متحدہ کی ساکھ بھی متاثر کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری بھی دہرے معیار پر کاربند ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ صدرپاکستان مسلم لیگ ن فتح پورتھکیالہ سردارمنیرحسین خان اورن لیگی کارکنوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیاجس کی وجہ سے خود اس عالمی ادارے کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں ایک بار اپنی آزادی کی ٹھان لیں اور اس کے لیے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر دیں انہیں پھر بڑی سے بڑی طاقت بھی آزادی سے محروم نہیں کر سکتی۔انہوں نے عظیم شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ وطن کے ان دلیر بیٹوں نے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا ہے انشاء اللہ ان کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔

بھارتی فوج کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے آئے روزنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑ ے جارہے ہیںلیکن اس کے باوجودکشمیریوںکے جذبہ آزادی میںکمی واقع نہیںہوئی انشاء اللہ تعالیٰ وہ دن دورنہیںجب شہیدوںکالہورنگ لائے گااورمقبوضہ کشمیرمیںآزادی کاسورج طلوع ہوگا۔