مسلم لیگ (ن) کے رہنما قاری امتیاز مغل کا کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 20 جون 2018 15:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ پانچ کے راہنما قاری امتیاز احمد مغل نے کہا کہ ممتاز کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہی. (شہید) شجاعت بخاری کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شجاعت بخاری کو شہید کر کے کشمیر یوں کی ایک موثر آواز کو خاموش کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جن لوگوںنے بھی اس وطن عزیز کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہوں نے شجاعت بخاری کی صحافتی اور تحریک آزادی کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شجاعت بخاری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی سربلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :