سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،پولٹری فارمز کو زمین لیزپر دینے کی اجازت

زمینوں کی لیز اور الاٹمنٹ کو شفاف بنائیں گے۔کسی کو زمین لیز یا الاٹمنٹ کرانا ہے تو اوپن آکشن میں جائیں،چیف جسٹس

بدھ 20 جون 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ ، سپر ہائی وے پر پولٹری فارم کیلئے چار ایکڑ زمین فی ایکڑ پانچ لاکھ روپے میں لیز دینے کی اجازت دے دی گئی۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 21 سال سے جج ہوں سب پتہ ہے کیا کیسے ہوتا ہی, زمینوں کی لیز اور الاٹمنٹ کو شفاف بنائیں گے۔

کسی کو زمین لیز یا الاٹمنٹ کرانا ہے تو اوپن آکشن میں جائیں۔آپ لوگوں کو اوپن آکشن میں جانے میں کیا مسئلہ ہی, یہ سب اس وقت کے معاہدے ہیں جب بندر بانٹ ہوتی تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ 30 سال فائدہ اٹھا لیا, اب اوپن آکشن میں جائیں۔کیا 5 لاکھ روپے فی ایکڑ لیز پر تیار ہیں۔

(جاری ہے)

دیکھنا ہوگا ان زمینوں کی موجودہ قیمت کیا ہے۔عدالت نے انرجی ڈپارٹمنٹ کیلیے 524ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ روک دی،سندھ بھر میں سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور لیز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں،عدالت نے کہا کہ شفافیت کے بغیر کسی کو زمین الاٹ نہیں ہونے دیں گے ،جس نے آکشن میں حصہ نہیں لیا اس کا کوئی حق نہیں ، سپر ہائی وے پر پولٹری فارم کیلئے چار ایکڑ زمین فی ایکڑ پانچ لاکھ روپے میں لیز دینے کی اجازت دے دی گئی،عدالت نے چالیس سے ذائد درخواستوں پر رپورٹس طلب کرلیں۔