عوام کے مفاد کو دیکھ کر الیکشن میں اپنا لائحہ عمل کا اعلان بہت جلد کروں گا،سیٹھ گنج بخش عثمان

بدھ 20 جون 2018 16:10

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر یعقوب بزنجو کے اعزاز میں پسنی کے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ گنج بخش عثمان نے اپنی رہائش گاہ ببرشور میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کیا۔ اس موقع پر سیٹھ گنج بخش عثمان نے کہا کہ میں اپنے حمایتیوں اور خاندان کے ساتھ بہت جلد کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان کروں گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنج بخش عثمان نے کہا کہ اپنے علاقے کے عوام کے مفاد کو دیکھ کر الیکشن میں اپنا لائحہ عمل کا اعلان بہت جلد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے علاقے کے لوگوں سے رابطہ میں ہوں۔میری ہر فیصلہ علاقے کے عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج علاقے کے عوام کی بڑی تعداد کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ مجھے سیاست سے زیادہ عوام کے مفادات عزیز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے علاقے کو پسماندہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنے ساتھیوں اور حمایتیوں کے ساتھ اس امیدوار کی حمایت کروں گا جو کہ ہمارے علاقے کے مسائل کو حل کرسکیں