عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست دینگے،عوام کی جوق درجوق شمولیت اور حمایت سے حوصلے بلند ہوچکے ہیں ،ْمیر بابورحیم مینگل

بدھ جون 16:10

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر بابورحیم مینگل نے کہاہے کہ عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست دینگے،عوام کی جوق درجوق شمولیت اور حمایت سے حوصلے بلند ہوچکے ہیں ،عوام بی این پی کے ساتھ ہے ،کردار کے بنیادپر ووٹ حاصل کرینگے،ان خیالات کااظہار انہوں نے نوکجو میں قبائلی رہنماء حاجی میر نوراحمد ماندائی اور حاجی میر عبدالستار ماندائی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر بی این پی کے رہنماء میر پسند خان ماندائی،نوجوان سماجی رہنماء میر ثناء اللہ ماندائی اور نثار نورماندائی بھی موجود تھے ،اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنماء حاجی میر نوراحمد ماندائی اور حاجی عبدالستارماندائی نے اپنے برادری سمیت بی این پی کے نامزد امیدوار میر بابومحمد رحیم مینگل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سابق نمائندوں نے عوام کے لئے کوئی خدمات سرانجام نہیں دے سکے ،اس لئے اپنے برادری وخاندان سمیت بی این پی کے نامزدامیدوار صوبائی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،بی این پی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی میر بابومحمد رحیم مینگل نے حمایت پر قبائلی رہنماوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہمارا کردار وکارکردگی عوام کے سامنے ہے ،عوام کے لئے ہر فورم پر ہمیشہ آواز بلند کی ہے ،بی این پی تمام تر تعصبات ولسانیت سے پاک جماعت ہے ،،بلوچستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے میدان میں مقابلہ کررہاہے ،عوامی قوت سے تخلیق کردہ جعلی جماعتوں کو شکست فاش دینگے ،عوام اور عوامی قوت پر یقین رکھتے ہیں ،اقتدار کے لئے نہیں بلکہ اقدار کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ،عوامی قوت سے عوام دشمن عناصر کو شکست فاش دینگے ،مخالفین حواس باختہ ہوکر جھوٹے نعروں ،گمراہ کن الزامات سے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے ،انہوں نے کہاکہ عوام کے خوشحالی ،بیروزگاری کے خاتمے اور مسائل سے نجات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،عوام اپنے محسن اور دشمن میں فرق خو د محسوس کرسکتے ہیں ،اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی بھرپور سپورٹ اور حمایت ہمارے لئے اثاثہ ہے اور عوام کے خلوص اور سپورٹ پر فخر کرتے ہیں ،عوام نے مفاد پرستی کی سیاست اور پیسہ کلچر کو دفن کردیاہے اور نظریاتی طورپر بی این پی سے منسلک ہورہے ہیں ،25جولائی کو مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار رکرکے عوام کو مفادپرستی وتعصب سے سیاست سے نجات دلائیں گے۔