یک مچھ کے قریب گاڑی کو حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی

بدھ 20 جون 2018 16:10

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) یک مچھ کے قریب کار گاڑی کو حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق نوکنڈی سے کوئٹہ جانے والی کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث یک مچھ کے قریب الٹ گئی،موقع پر خاتون جان بحق جبکہ ایک بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو مذید علاج کیلئے کوئٹہ لیجارہے تھے کہ راستے میں زخمی حفیظ اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا سمیت دو افراد جان بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔