حویلی کے اضافی حلقہ کے حصول کیلئے آل پارٹیز مشاورتی اجلاس (آج)فارورڈ کہوٹہ میں ہوگا

بدھ 20 جون 2018 16:10

حویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) حویلی کے اضافی حلقہ کے حصول کے لئے آل پارٹیز مشاورتی اجلاس آج بروز جمعرات (21جون ) فارورڈ کہوٹہ میں ہوگا اس ضمن میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس ممبر اسمبلی ، مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضابخاری نے طلب کیا ہے اجلاس میں حویلی کی سیاسی ، روحانی ،مذہبی و سماجی قیادت ، وکلاء، تاجر برادری ،صحافی حضرات , محنت کش و طلباء تنظیموں کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا ہے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اضافی حلقہ کے حصول کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کے حوالہ سے پیر علی رضا بخاری کا ضلع حویلی کا بھرپور دورہ جاری ہے اور حویلی کے لئے اضافی حلقہ ان کے موقف کو زبردست پزیرائی ملی ہے دورے کے دوران پیر علی رضا کا متعدد مقامات پر ولولہ انگیز استقبال کیا گیا بائیس جون کو پیر علی رضا بخاری بھیڈی کا دورہ کریں گے۔