عید کے دوران کی جانے والی غیر قانونی تعمیر کو جلد مسمار کردیا جائے گا‘غیر قانونی تجاوزات کو مظفرآباد شہر میں تعمیر کی گئی غیر قانونی تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے گرینڈ اپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ مظفر آباد خواجہ اعظم رسول کی بات چیت

بدھ 20 جون 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ عید کے دوران کی جانے والی غیر قانونی تعمیر کو جلد مسمار کردیا جائے گا ،غیر قانونی تجاوزات کو مظفرآباد شہر میں تعمیر کی گئی غیر قانونی تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے گرینڈ اپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے گزشتہ روز کمرشل کمیٹی کے منعقد ہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ درلحکومت مظفرآباد کی 25سے زائد واڈوں میں تعمیر بدون این او سی تجاوزات کے خاتمے کے لیے کاروائی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں تعمیر تجاوزات بلدیہ کا اہلکاران کے ملوث ہونے کے شوائد کی روشنی میں بھر پور کاروائی بھی عمل میں لائے جائے گی ۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول مزید کہا کہ عوام بلدیہ سے ممکمل تعاون کریں قانون کے مطابق سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

این او سی لازمی قراددی ہے ۔شہری این اوسی حاصل کر کے تعمیر کا کام شروع کر یں ۔عوام کو سہولیات فرائم کرنے کے لئے بلدیہ ملازمین خدمت کر رہے ہیں ۔دومیل،اپر پلیٹ ،چہلہ بانڈی،گوجرہ ،ٹاائلی منڈی،بیلہ نور شاہ،طارق آباد میں غیر قانونی تعیمرات کی شکایات موصل ہوئی ۔ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہیں ۔ہم نے شہریوں کی زندگیوں کو محلوظ کر نا ہیں ۔شہریوں کی شکایات پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہیں ۔اجلامین چیف آفسیر سید مقصود کاظمی،سید سجاد شاہ انجم بلال،مشتاق مغل،جمیل افغانی،رفیق میر،رفیق لون اور دیکر شرک تھے

متعلقہ عنوان :