آٹھ مقام‘ بوائزڈگری کالج آٹھمقام کی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ، پرنسپل بے بس، طلباء سٹاف کو کو مشکلات کا سامنا

بدھ 20 جون 2018 16:10

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) بوائزڈگری کالج آٹھمقام کی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ، پرنسپل بے بس، طلباء سٹاف کو کو مشکلات کا سامنا، وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی استدعا۔ تفصیلات کے مطابق بوائزڈگری کالج آٹھمقام کی16 کنال سے زائد اراضی پر بااثر لینڈ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔ احتساب بیورو میں ایک سال سے زائد عرصہ سے درخواست زیر کار ہے لیکن بااثر لینڈ مافیا اور قابضین سے قبضہ نہیں چھڑایا جا سکا ہے۔

کالج کی عمارت کے اندر بھی یونیورسٹی کیمپس نے غیرقانونی قبضہ جما رکھا ہے۔ یورنیورسٹی کے طلباء نے کالج کی عمارت کی بالائی منزل پر قبضہ کر رکھا ہے۔ کالج پرنسپل بہائو دین بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔۔ یورنیورسٹی کے طلباء بالائی منزل سے کالج اساتذہ پر ہوٹنگ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اوپر سے تھوکتے ہیں ۔ دھکے دیتے ہیں۔ جبکہ پرنسپل کی سادگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالج کی زمین پر یونیورسٹی اہلکاروں نے غیرقانونی شلٹر لگا دئیے ہیں۔

کالج اساتذہ اور طلباء کو مکانیت کی کمی کے ساتھ کالج کی املاک اور عمارت پر قبضہ پرشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑارہا ہے۔ کالج اساتذہ نے بتایا کہ وہ کسی بھی تصادم سے بچنے سے گریز کر رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم قابضین سے کالج کا رقبہ واگزار کروائیں اور یونیورسٹی کیمپس کو ان کے لئے خریدی گئی جگہ پر منتقل کریں کسی بھی رد عمل کی صورت تصادم ہو سکتا ہے۔ جس کی ذمہ درای حکومت اورمتعلقہ حکام پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :