وادی نیلم میں حکومت آزاد کشمیر میگا منصوبہ جات پر آغاز کر رہی ہے ‘ اگلے ماہ آٹھمقام تائوبٹ شاہرائے نیلم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا

معاون خصوصی ہمراہ سپیکر آزاد کشمیر خواجہ بشیر کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 20 جون 2018 16:10

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) معاون خصوصی ہمراہ سپیکر آزاد کشمیر خواجہ بشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی نیلم میں حکومت آزاد کشمیر میگا منصوبہ جات پر آغاز کر رہی ہے ۔ اگلے ماہ آٹھمقام تائوبٹ شاہرائے نیلم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ وادی نیلم کو دو حلقوںمیں تقسیم کرنے کا ہوم ورمکمل کیا جا چکا ہے حکومت پاکستان نے منظوری دے دی ہے جلدحکومت آزاد کشمیر آبادی کے تناسب سے انتظامی امور کے پیش نظر نیلم کو اضافی حلقہ مل جائے گا۔

جو کہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی شبانہ رو کاوشوں کا مرہون منت ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وادی نیلم کے انفراسٹکچر کو بہتر کرنے کے لئے تمام محکمہ جات کے ضلعی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

حادثات سے نمٹنے کے لئے رسیکیو 1122 اور تمام تجارتی مراکز پر فائربرگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام تقرریاں میرٹ پر ہو رہی ہیں۔

الزام لگانا آسان ہے لیکن ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اصلاح کی گنجائش موجود ہے۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر عوام کء مینڈیٹ کا حترام کرتے ہیں۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ محکمہ تعلیم میں پہلی مرتبہ ماسٹر ڈگرہولڈرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ جس کی بدولت معیار تعلیم میں بہتری آرہی ہے۔ تبادلہ جات انتظامی امور کی بہتری کے پیش نظر تبادلہ جات کئے جاتے ہیں۔ عوام کو اگلے دو سال میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔