آرمی چیک پوسٹ پر شاردہ انتظامیہ کے آفیسر سے شراب برآمد ، کیل پولیس نے معاملہ گول کر دیا

بدھ 20 جون 2018 16:10

ْ آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) آرمی چیک پوسٹ پر شاردہ انتظامیہ کے آفیسر سے شراب برآمد ، کیل پولیس نے معاملہ گول کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل شاردہ کے ایس ڈی ایم ارشد محمود گذشتہ شام شاردہ سے کیل کی طرف مہران کارنمبرAB815 پر جا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

کیل پاک فوج کی ایم پی چیک پوسٹ پر مشکوک حرکات کی وجہ سے گاڑی کو روکا گیا تو تلاشی کے دوران ایک بوتل شراب برآمد ہوئی آرمی حکام نے گاڑی سمیت ارشد محمود کو کیل چوکی پولیس کے حوالہ کیا لیکن ملی بھگت سے پولیس نے کاروائی کرنے کے بجائے معاملہ پر مٹی ڈال دی اور نہ ہی کوئی آیف آئی آر درج کی گئی نہ ہی کوئی تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ گاڑی اور شراب غائب کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :