Live Updates

وزیر اعظم فاروق حیدر کے ضلع جہلم ویلی تبدیلی کی ہوا چل پڑی‘درجنوں کارکنان ن لیگ اور پی پی پی چھوڑ کر چوہدری اسحاق طاہر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل

بدھ 20 جون 2018 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) وزیر اعظم فاروق حیدر کے ضلع جہلم ویلی تبدیلی کی ہوا چل پڑی،درجنوں کارکنان ن لیگ اور پی پی پی چھوڑ کر چوہدری اسحاق طاہر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل اس موقع پر ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی طیب منظور کیانی، عبدالطیف عباسی، عمران کیانی، راجہ گل افسر، راجہ خورشید اور شاہد کیانی موجود تھے۔

نئے شامل ہونے والوں میں ن لیگ سے ضیاء الرحمن کیانی، امتیاز علی کیانی، عمران علی کیانی، فیاض کیانی، راجہ فرید، محمد امتیاز، کامران کیانی، میر علی کیانی، محمد افضل کیانی، شفیق کیانی، شبیر کیانی، صدیق کیانی، عدیل کیانی، مرتضی کیانی، میر زمان کیانی،حبیب الرحمن کیانی، محمد سلیم جنجوعہ، عبدالقدیر کیانی، جاوید کیانی جبکہ پی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے والوں میں محمود احمد کیانی، ابرار کیانی، ضرار کیانی، صاحبزادہ طاہر، طارق کیانی، انور کیانی، احمد نواز کیانی تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل تحریک انصاف کا ہے لوگ جس طرح سے آزاد کشمیر تحریک انصاف میں آ رہے ہیں آنے والی حکومت قائد کشمیر بیرسٹر سلطان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ہوگی۔ چوہدری اسحاق طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان پاکستان میں امید کی کرن ہیں۔ ان شاء اللہ آئندہ وزیر اعظم ہونگے اور کشمیر میں ناانصافی پر مبنی حکومت زیادہ دن تک ٹک نہیں سکے گی۔

بیرسٹر سلطان مقبوضہ کشمیر کی عوام کا حقیقی ترجمان اور وکیل ہے۔ قاید کشمیر کی قیادت میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔ چوہدری اسحاق طاہر نے شاندار استقبال اور ممبرشپ پروگرام کے انعقاد پر وقار کیانی، محمود کیانی، حق نواز کیانی اور شاہد حمید عباسی کو خراج تحسین پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ امیدوار تحریک انصاف نے تمام کارکنان کو عید کی مبارکباد دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات