حکومت نے عوامی بجٹ پیش کر کے بنیادی عوامی مسائل کو فوکس کر لیاہے‘نئے مالی سال میں سڑکوں،تعلیمی ادارہ جات ،بنیادی مراکز صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے،حلقہ لچھڑاٹ میں تعمیروترقی کا پہیہ چل پڑا ہے

رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود کی وفود سے بات چیت

بدھ جون 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی بجٹ پیش کر کے بنیادی عوامی مسائل کو فوکس کر لیاہے،نئے مالی سال میں سڑکوں،تعلیمی ادارہ جات ،بنیادی مراکز صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے،،حلقہ لچھڑاٹ میں تعمیروترقی کا پہیہ چل پڑا ہے ،پانچ سال کے دوران حلقہ کا کوئی بھی گائوں سڑک،،،بجلی اور پانی کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا،مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم راجا فاروق حیدر کی قیادت میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ،،الیکشن میں جو وعدے کیے ہیں انھیں بتدریج پورا کیا جائے گا،کارکنان اطمینان رکھیں ،حکومت ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ،کارکنان کی ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پرعید ملنے آئے ہوئے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ممبر اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے الیکشن سے قبل جتنے وعدے کیے تھے انھیں پورا کر دیا ہے ،این ٹی ایس کا نفاذ،پبلک سروس کمیشن کے بعد اب آزادکشمیر کو با اختیار بنانے کے حوالے سے ان کے فیصلوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،پارلیمانی پارٹی وزیراعظم کے تمام فیصلہ جات کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہنے کا اعادہ کرتی ہے ۔