وزیراعظم فاروق حیدر کادورہ شاردہ متاثرین آتشزدگی کے زخموں پر نمک پاشی اور کارکنوں کی تذلیل کاباعث بنا ‘فاروق حیدر نے پیپلزپارٹی دورے کے چند منصوبوں پر ہاتھ پھر کر کارکنوں کو محض لولی پاپ دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان کی بات چیت

بدھ جون 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کادورہ شاردہ متاثرین آتشزدگی کے زخموں پر نمک پاشی اور کارکنوں کی تذلیل کاباعث بنا ،فاروق حیدر نے پیپلزپارٹی دورے کے چند منصوبوں پر ہاتھ پھر کر کارکنوں کو محض لولی پاپ دیا،،وزیراعظم اپنے منصب سے ہٹ کر کارکنوں سے گفتگو کرنے کے بجائے طنز کرتے رہے ،آفات سماوی کی مقرر کردہ رقم حادثہ کے 24گھنٹوں کے اندر ملنا چائیے تھی ، نیلم کانمائندہ بیرون دنیا کوفتح کرنے کیلئے دوروں پر ہے۔

پیپلزپارٹی نیلم پاک فوج کے ممنون ہیں کہ جنہوں نے آتشزدگی کے متاثرین کو پختہ تعمیرات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین آتشزدگی حادثہ سے پہلے ارب پتی تھے جو آناًفاناًآتشزدگی کے باعث ایک وقت کے کھانے کومجبور ہوگئے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کادورہ شاردہ اہمیت کاحامل تھا۔ شاردہ کے متاثرین اور وادی نیلم کے عوام کواس دورے کے ساتھ بہت ساری امیدیں وابستہ تھیں۔ لیکن انہوں نے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دورے حکومت کے چند منصوبوں پر ہاتھ پھر کر کارکنوں کو لولی پاپ دینا اور تنقید کرنا ۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کو معاوضہ جات کے چیک 24 گھنٹوں میں مل جانے چائیے تھے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود متاثرین کو محض اعلانات تک محدود رکھنا ظلم ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی آمد پر حوصلہ ملا تھا لیکن وہ تمام خوک میں مل گیا وزیراعظم نے طنز وتنقید کے علاوہ کوئی کام نہ کیا۔

جبکہ مقام افسوس ہے کہ نیلم کا نمائندہ متاثرین کیساتھ کھڑا رہنے یاعید اپنے حلقہ میں گزارنے کے بجائے بیرون ممالک کے دوروں پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اہلیان نیلم اور پاکستان پیپلزپارٹی پاک آرمی کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے شاردہ بازار آتشزدگی کے متاثرین کو پختہ تعمیرات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔