ْاسسٹنٹ کمشنر شاردہ کی سیاحت کی ترقی کیلئے اداروں کو 24 گھنٹے فعال کردار اداکرنے کی ہدایت

گیسٹ ہائوسز ، ٹینٹ ویلج ، کشتی رانی کے کرائے مختص،کھانے پینے کی اشیاء کی ریٹ لسٹ جاری

بدھ 20 جون 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر شاردہ سیاحت دشمن عناصروں سے ٹکراگئے ،سیاحت کی ترقی کیلئے اداروں کو 24 گھنٹے فعال کردار اداکرنے کی ہدایت ،گیسٹ ہائوسز ، ٹینٹ ویلج ، کشتی رانی کے کرائے مختص،کھانے پینے کی اشیاء کی ریٹ لسٹ جاری ،نظام ٹریفک ، ٹورگائیڈ ز، سیاحتی مقامات کو پرکشش بنانے کیلئے پبلک رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دینے پر غور،کیبل کار کیل کے ذریعے اڑنک کیل تک سیاحوں کو پہنچانے کیلئے عملی اقدامات ، شاردہ بازار میں ٹریفک کے ہجوم کوکنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی طے ،قانونی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن اور کارروائی کافیصلہ ، تفصیلا تکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شاردہ ارشد محمود نے حکومت آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق سیاحتی ترقی کیلئے تحصیل شاردہ میں گرانفروشوں کیخلاف گھیراتنگ کردیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں گیسٹ ہائوسز میں رہائشی کرایہ ، کشتی رانی ، ٹینٹ ویلج کے کرائے مختص کردیئے گئے ہیں۔سیاحت کو بدنام کرنے والوں کیخلاف اشکنجہ کس لیاگیاہے جس میں گیسٹ ہائوسز ، ہوٹلنگ اور بازار میں دیگر اشیاء کی خریدوفروخت زاید انراخ پر پابندی ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری /فروختگی کاحکم،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شاردہ ارشد محمود نے ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ویژن کے مطابق وادی نیلم میں سیاحت کی ترقی کوپروان چڑھارہے ہیں۔

جوطاقتیں سیاحت اور وادی نیلم کوبدنام کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں انہیں ناکام بنائیں گے، پاکستان وآزادکشمیر کے دیگر اضلاع سے آنیوالے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے ، سڑکوں کی سہولت ناگفتہ بہہ ہونے کی وجہ سے جہاں مشکلات ہیں وہاں اداروں کو چوکس کردیاگیاہے ۔ تاکہ سیاحوں کو سفری ، رہائشی اور پکنک کی سہولیات میسرآئیں ،انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر سیاحوں کو لوٹنے کے درپے ہیں انتظامیہ اپنی نگرانی اور میڈیا کی نشاندہی پر ایسے عناصروں کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں دائرہ کار کے اندر مقررہ ریٹس لسٹ پر کاربند کرینگے تاکہ سیاحوں کو لوٹنے والا سلسلہ بند ہوسکے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کیل سے اڑنک کیل کیبل کار میں معمولی فالٹ کے باعث سیاحوں کو پہنچنے والی مشکلات پر بھی ریسکیو کیاگیاہے ۔ ٹریفک نظام سمیت جہاں جہاں سیاحوں کو مشکلات ہونگی وہاں ، سیاحت کے اہلکاران، سویلین کے تعاو ن سے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ، انہوں نے کہاکہ فورس کی کمی کے باعث مشکلات کاسامنا ضرور ہے لیکن پبلک رضاروں کی ٹیمیں تشکیل دینے پر غور وفکر کررہے ہیں۔انشاء اللہ سیاحوں کیساتھ حقیقی مہمانوں جیسا سلوک کرینگے تاکہ کسی بھی قسم کی بدنامی یرپریشانی سے بچاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :