لیسکو نے کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری کنکشز منقطع کردیئے

بدھ 20 جون 2018 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری کنکشز منقطع کردیئے ۔

(جاری ہے)

لیسکو کی جانب سے 40لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر شالیمار باغ ،8کروڑ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر محکمہ آبپاشی کے ہیڈ آفس سمیت دیگر دفاتر ، 2کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کسٹم آفس واہگہ اور لاکھوں روپے کا بل ادا نہ کرنے پر محکمہ فشریز کے کنکشنز منقطع کر دئیے ۔لیسکو حکام کے مطابق تمام محکموں کو واجبات کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نوٹسز کا اجراء کیا گیا تاہم اس کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر کنکشنز منقطع کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :