بھارت نے مسئلہ کشمیر پر سہہ فریقی مذاکرات کی چینی پیشکش ٹھکرا دی

مسئلہ کشمیر پاک بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے تیسرے فریق کی مداخلت برداشت نہیں،ترجمان وزارت خارجہ رویش کمار

بدھ جون 16:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) بھارت نے مسئلہ کشمیر پرچین کی سہہ فریقی مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی، مسئلہ کشمیر پاک بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت نے مسئلہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر چین کی سہہ فریقی مذاکرات کی پیشکش ٹکرا دی، مسئلہ کشمیر پاک بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان سے وابستہ مسئلہ پوری طرح دو طرفہ ہے ۔۔ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہ کہتے ہوئے چین کے سفیر لووجھاوہوئی کے سہ فریقی مذاکرات کے مشورے کومسترد کردیا کہ پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات مکمل طورپر دو طرفہ ہیں اور اس میں کسی بھی تیسرے فریق ملک کو مداخلت کرنے کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مسٹر کمار نے کہاکہ ہم نے اس سلسلہ میں چین کے سفیر کے بیان کا جائزہ لیا لیکن ہمیں چینی حکومت کی طرف سے اس طرح کا کوئی مشورہ نہیں ملا ہے۔