سعودی عرب، حوثی میزائل حملہ ناکام

بدھ جون 16:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) سعودی فضائیہ نے حوثیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی فضائیہ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

یہ میزائل الحدیدہ ایئرپورٹ پر عرب اتحاد کی مدد سے یمنی فوج کے قبضے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد داغا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :