نیب میں نوازشریف کیخلاف خوشحال پاکستان پروگرام کی انکوائری بند

نوازشریف ،چوہدری برادران کیخلاف انکوائری عدم ثبوت کی بنیاد پربند کی گئی، کیپٹن ریٹائرڈصفدراور امیر مقام کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔نیب اعلامیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جون 2018 16:44

نیب میں نوازشریف کیخلاف خوشحال پاکستان پروگرام کی انکوائری بند
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2018ء) : نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف خوشحال پاکستان اسکیم انکوائری بند کردی، نوازشریف کیخلاف انکوائری عدم ثبوت کی بنیاد پربند کی گئی، نیب اجلاس میں نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدراور امیر مقام کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈکااجلاس ہوا۔

اجلاس میں نیب کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب میں مختلف جاری اور زیرالتواء ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف خوشحال پاکستان اسکیم کیس کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کیخلاف انکوائری عدم ثبوت کی بنیاد پربند کی گئی۔

نیب نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کیخلاف انکوائری عدم ثبوت کی بنیاد پربند کی گئی ہے۔اسی طرح نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈصفدرکیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔اسی طرح نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کی تحقیقات کی منظوری دے گئی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی سے ، بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔اظہار حسین کھوسہ کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ وی سی ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈوجام مجیب کیخلاف بھی کرپشن الزامات کی تفتیش کی منظوری دی گئی۔ ضیاالحسن النجار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور 12کروڑ روپے خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے سابق سی پی او ملتان عامر ذوالفقار کیخلاف بھی کرپشن الزامات میں تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔