الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ملک بھر میں 492 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کردیں

بدھ 20 جون 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے 2018ء کے عام انتخابات کی انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ملک بھر میں 492 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کیلئے 99، پنجاب کیلئے 297، سندھ کیلئے 130، بلوچستان کیلئے 51، فاٹا کیلئے 12 اور وفاقی دارالحکومت کیلئے 3 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے چلائی جانے والی انتخابی مہمات کی نگرانی کریں گی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ مانیٹرنگ ٹیمیں امیدواروں سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلائی جانے والی انتخابی مہم کا جائزہ لیں گی اور انتخابی قوانین اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی شکایات سے کمیشن کو آگاہ کریں گی۔