Live Updates

ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 67 سے فواد چوہدری کے کاغذات پر اعتراض مسترد کردیئے

بدھ 20 جون 2018 16:50

اسلام آباد /جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 67 سے تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری کے کاغذات پر اعتراض مسترد کردیئے۔ بدھ کو اپیلٹ ٹریبونل میں این اے 67 جہلم میں فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اپیلٹ ٹریبونل نے درخواست گزار کے اعتراضات مسترد کردیئے۔فیصلہ اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے دیا۔ اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ ٹریبونل نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے ٹھوس شواہد نہیں دیئے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات