Live Updates

عمران خان کے اثاثوں اورٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آگئیں

عمران خان کا اندرون بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں، پاکستان میں 14جائیدادیں ہیں، گزشتہ سال 47 لاکھ 76611 روپے آمدن ظاہر کی، جبکہ ایک لاکھ3763 روپے ٹیکس ادا کیا،منافع کے ذرائع آمدن زراعت، تنخواہ اور بینک کو ظاہر کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جون 2018 16:56

عمران خان کے اثاثوں اورٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، عمران خان نے گزشتہ سال 47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ظاہر کی،جبکہ ایک لاکھ تین ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا، عمران خان نے منافع کے ذرائع آمدن زراعت ، تنخواہ اور بینک کو ظاہر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہیں۔

عمران خان نے گزشتہ سال 47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ظاہر کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک لاکھ تین ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔عمران خان نے اپنے منافع کے ذرائع آمدن زراعت ، تنخواہ اور بینک کو ظاہر کیا ہے۔عمران خان نے دستاویزات میں 168 ایکڑ زرعی اراضی کا خود کومالک ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے 2 فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں۔ جبکہ عمران خان کے ان کی اہلیہ اور بچوں کے نام کوئی اثاثے نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان نے غیرملکی دوروں کی تفصیلات بھی ظاہر کی۔اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پاکستان اور بیرون ممالک کوئی کاروبار نہیں ہے۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔عمران خان کی پاکستان میں مختلف مقامات میں 14جائیدادیں ہیں۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کے مختلف شہروں میں قومی اسمبلی کے پانچ انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے۔

عمران خان نے لاہور ، کراچی، میانوالی اورراولپنڈی سمیت دیگرحلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ تاہم سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے دوبیٹوں کو ظاہر کیا ہے لیکن اپنی بیٹی ٹیرین وائٹ کو ظاہر نہیں کیا۔ جس پرافتخار چوہدری کی پارٹی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں نے عمران خان کیخلاف کاغذات نامزدگی کوریٹرننگ افسران کے پاس چیلنج بھی کررکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات