گورنرسندھ محمد زبیر کی نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات
انتخابات کو صاف، شفاف اور منصفانہ بنانے کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ملاقات میں آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا
بدھ 20 جون 2018 17:00
(جاری ہے)
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ کسی بھی کسی کے نا خوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے، با الخصوص ملک کے معاشی حب کراچی میں ساز گار ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔
اس موقع پر نگراں وزیر اعظم جسٹس ( ریٹائرڈ ) ناصر الملک نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے ،عوامی ترجیحات کے مطابق حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی منتقلی جمہوری روایات کے تحت یقینی بنائی جائے گی اس ضمن میں نگراں حکومت انتخابی عمل ، انتظامی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے اور جمہوری روایات کے مطابق نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ یہ انتخابات ہماری مزید معاشی ترقی و خوشحالی کی سمت متعین کریں گے ، عوام کو چاہئے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا حق استعمال کریں تاکہ پالیسیوں کا تسلسل ممکن ہو سکے ،امن و امان ،انرجی بحران کے خاتمہ ،مستحکم معیشت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے گذشتہ حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہورہے ہیں ،امن و امان ، انرجی بحران کا خاتمہ اور مستحکم معیشت گذشتہ حکومت کے نئی حکومت کے لئے تحفے ہیں۔دریں اثنا ء نگراں وزیر اعظم جسٹس ( ریٹائرڈ ) ناصر الملک نے گورنرہائوس میں قائد اعظم روم کا دورہ بھی کیا اور بابائے قوم محمد علی جناح ؒ کے زیر استعمال اشیاء کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے قائد اعظم کی اشیاء کی دیکھ بھال پر گورنرہائوس کے عملہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اشیاء ہماری تاریخ کا اہم باب ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.