برساتی نالوں میں سیوریج کنکشن کی وجہ سے نالوں کی آفادیت ختم اور صحت مند ماحول کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے ،سید نیئر رضا

بدھ جون 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں سے سیوریج لائنوں کو فوری ہٹا یا جائے تاکہ برساتی نالوں کو مکمل صاف رکھ کر اس کی آفادیت کو قائم و دائم رکھا جاسکے اور دوران برسات برساتی پانی کی باآسانی نکاسی یقینی بنا ئی جاسکے برساتی نالوں میں سیوریج کنکشن کی وجہ سے جہاں برساتی نالوں کی صفائی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے وہیں علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام میں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے علاقہ بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے مون سون برسات سے قبل بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مون سون برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی ضروری ہے سندھ حکومت ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی کے لئے خصوصی گرانٹ فراہم کرے یا نالوں کی صفائی کے لئے مشنری فراہم کرے تاکہ علاقائی سطح پر چھوٹے برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا کر برساتی پانی کی با آسانی نکاسی کو یقینی بنا کر دوران برسات عوام کو مشکلات سے بچایا اور سہولت پہنچائی جاسکے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ 5ہزار روڈ پر سیوریج مسائل کی وجہ سے نو تعمیر شاہراہ تباہی کا شکار ہے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ سیوریج مسائل کی وجہ سے جہاںعوام شدید اذیت کا شکار ہیں وہیں ہمارا انفرا اسٹرکچر بھی تباہی کا شکار ہے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا کہ مون سون برسات سے قبل سیوریج نظام کو درست کیا جائے سیوریج فلو کی بہتری کے ساتھ برساتی نالوں سے سیوریج لائنوں کو منقطع کیا جائے ۔

اس موقع پر چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر جہاں علاقائی ترقیاتی امور کی انجام دہی کو یقینی بنا رہی ہے وہیں مون سون برسات سے قبل رین ایمرجنسی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیا گیا انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت برساتی نالوں کی صفائی کے لئے فنڈز فراہم کرے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو ضلع کورنگی میں بہتر بنا یا جاسکے ۔