چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں بھٹو شہید کے بینظیر ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے،عبدالرزاق راجہ

بدھ 20 جون 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر عبدالرزاق راجہ، ضلع کونسل کے ممبر عبدالستار حمایتی، محراب بلوچ اور اسلم کامریڈ نے شہید رانی بینظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنے عظیم واالد شہید بھٹو کے افکار و نظریات کی تکمیل کو اپنا مشن و مقصد بناتے ہوئے تمامتر زندگی جہد مسلسل میں گزار دی اس دوران انہیں قید و بندکی صعوبتوں کے ساتھ لاٹھیاں اور آنسوگیس کے شیل یہاں تک کے جلاوطنی اور بذات خود دہشت گردی کا براہ راست سامنا 18اکتوبر کو کرنا پڑا جس میں250سے زائد جانثاران بینظیر شہید اور500سے زائد افراد زخمی ہوئے مگر ان تمام تر حالات کے باوجود نہ صرف ثابت قدم رہیں بلکہ شہید والد کے افکار و نظریات پر مشتمل ایک جدید جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کے ایجنڈے کے لیئے پہلے سے بھی زیادہ پُر عزم ثابت ہوئیں یہاں تک کہ 27دسمبر کو تمام تر خطرات کے باوجود جلسہ سے واپسی پر گاڑی سے خود کو باہر نکال کر عوام کے خیر مقدمی نعروں کا ہاتھ ہلاکر جام شہادت جوش کیا آج بھٹو شہید کا وژن اور بینظیرشہید کے مشن کا علم PPPکے نوجوان قائد و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارکھا ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب چیئرمین و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں PPPبرسر اقتدار آکر اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریگی۔