اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی پرموجود فلسطینی علاقوں میں 25 مقامات پرشدید بمباری کی گئی ،ْچار فلسطینی زخمی

بدھ 20 جون 2018 17:00

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے بدھ کی صبح غزہ کی پٹی پرموجود فلسطینی علاقوں میں 25 مقامات پرشدید بمباری کی گئی ذرائع کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوئے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں مقامی افرادکے حوالے سے بتایا گیا کہ بمباری کی آوازیں اس قدر شدید تھیں کہ انہیں محسوس ہوا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 2014 میں کی جانے والی فضائی کارروائی جیسا کوئی حملہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2014 میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 22 سو سے زائد فلسطینی شہیدہوگئے تھے اس حوالے سے قطری میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح کی جانے والی فضائی کارروائی کے بارے میں اسرائیلی فوج نے دعوی ٰکیا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں 45 راکٹ فائر کیے گئے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی، تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیاواضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران فلسطین میں فضائی حملے کیے گئے جنہیں اسرائیل نے جوابی کارروائی کا شاخسانہ قرار دیا۔