افغانستان: بادغیس میں طالبان کا فورسز پر حملہ، 30 اہلکار ہلاک

بدھ 20 جون 2018 17:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) افغانستان کے صوبے باد غیس میں طالبان کے حملے میں افغان فورسز کے 30 اہلکار ہلاک ہو گئے۔افغان حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد طالبان کی جانب سے کی گئی یہ ایک بڑی کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر عبدالغفور ملک زئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے بادغیس صوبے میں افغان سیکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے دھاوا بول دیا،کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں افغان فورسز کے 30 اہلکار مارے گئے۔