�الہ رابعہ کا قتل، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

بدھ 20 جون 2018 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سپریم کورٹ نے 6سالہ رابعہ قتل کیس میں آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 6 سال کی بچی رابعہ کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں مقتولہ بچی کے ورثا پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ورثا نے عدالت عظمی کو بیان دیا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی اور با اثر افراد دھمکا رہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے کیس سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔سماعت کے بعد مقتولہ بچی رابعہ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اب تک 3ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جبکہ 3ملزمان مفرور ہیں۔