کراچی، جھگڑے اور حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 7 ملزم گرفتار

بدھ 20 جون 2018 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) کراچی کے علاقے لیاری اور گڈاپ میں پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پرانی سبزی منڈی میں ہوٹل پر جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔چاکیواڑہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 منشیات فروش یعقوب ببر، انور، نور محمد، موسی عرف کاکا مسیح، گجنی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات برآمدکی گئی ہے۔

گڈاپ میں پولیس ن۔ ملزم ناصر عرف ڈاڈا اور جہانگیر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

کورنگی عوامی کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے شہری سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عوامی کالونی میں لوٹ مارکی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ڈیفنس خیابان سحر میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر 30 سالہ زور آور خان جاں بحق جبکہ ناظم آباد انڈرپاس میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پرانی سبزی منڈی میں ہوٹل پر جھگڑے کے دوران سیخ پیٹ میں لگنے سے شفیق نامی شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔