Live Updates

بیرون ملک سے الیکشن کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔سپیشل سیکرٹری داخلہ

الیکشن 2018 میں امیدواروں پردہشت گرد حملوں کا خدشہ ہے‘ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لیے مجھے اور سیکرٹری داخلہ کو عمران خان نے فون نہیں کیا-سینٹ کی کمیٹی کو بریفینگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 جون 2018 17:30

بیرون ملک سے الیکشن کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔سپیشل سیکرٹری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جون۔2018ء) سپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک سے الیکشن کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹررحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے کمیٹی کو وزات اور ماتحت اداروں کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن 2018 میں امیدواروں پردہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں اور بیرون ملک سے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے خدشات ہیں، الیکشن میں حملوں کے حوالے سے ہمیں یہ تمام انفارمیشن صوبوں کی طرف سے دی گئیں۔

اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ رینجرز اور مختلف کانسٹیبلری کا الیکشن کی سیکورٹی میں سب سے اہم کردارہو گا، 3 سیسنا طیارے الیکشن کی سیکورٹی پر ہمہ وقت تیارہوں گے، اب روزانہ کی بنیاد پرالیکشن کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبوں کے درمیان اعلی سطح پرکوارڈینیشنل کمیٹی بنانے کے لئے وزیراعظم ہاﺅس اورکابینہ ڈویژن کوخط لکھا گیا ہے، کوارڈینیشنل کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے راہنما زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق سوال کے جواب میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ 2015 میں چوہدری نثار نے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نکالنے کا نظام تبدیل کیا تھا، زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لیے مجھے اور سیکرٹری داخلہ کو عمران خان نے فون نہیں کیا، ای سی ایل کا تمام فیصلہ کابینہ نے کرنا ہوتا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت 9 سول آرمڈ فورسز ہیں، ائرونگ کے پاس اس وقت 3 ہیلی کا پٹرز ہیں جس کی استعداد کارمیں اضافہ کیا جا رہا ہے، غیرملکی این جی اوز کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے اور ان کی فنانشل ٹرانزیکشن کوچیک کیا جارہا ہے، 140 غیر ملکی این جی اوز نے رجسٹریشن کے لئے درخواستیں دی، 70 این جی اوز کو کلیئر قراردے کران کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے، 27 این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کردی ہیں، جن این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کی گئی ان کے خلاف ایجنسیز کی رپورٹس تھیں جب کہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث 13 این جی اوز کی رجسٹریشن روک رکھی ہے۔

اسپیشل سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اور300 ملین روپے اوراس سے زائد ٹیکس دینے والے بھی سیکورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ ہوں گے، مقامی بلٹ پروف گاڑی خریدنے والے ڈھائی لاکھ جبکہ گاڑی امپورٹ کرنے والے 5 لاکھ فیس دیں گے، سیکورٹی کلئیرنس کا مقصد جرائم پیشہ افراد کواین او سی کے اجرا کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات