معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 17:33

معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) : معروف مزاح نگار مشتاق یوسفی انتقال کر گئے۔ مشتاق یوسفی کافی عرصہ سے علیل تھے، طویل علالت کے بعد آج مشتاق یوسفی کا انتقال ہو گیا۔ مشتاق یوسفی کا شمار ملک کے معروف اور ممتاز مزاح نگاروں میں ہوتا تھا۔مشتاق احمد یوسفی ایک بلند پایہ طنز و مزاح نگار ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی کی عمر 94 برس تھی 1950ء میں مسلم کمرشل بینک میں تعینات ہوئے اور ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے تک پہنچے۔

(جاری ہے)

1965ء میں الائیڈ بینک بطور مینیجنگ ڈائریکٹر جوائن کیا۔ 1974ء میں یونائیٹڈ بینک کے صدر بنے۔ 1977ء میں پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین بنے۔ مشتاق یوسفی کی ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999ء میں انہیں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے نوازا۔ طنز و مزاح پر مشتمل ان کی 7 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں جنہیں قارئین میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر ادب کی دنیا کے لوگوں نے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :