نارنگ منڈی ‘بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے 16سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

بدھ جون 17:50

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ مردانہ شریف کے قریب بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے 16سالہ لڑکا ڈوب گیا کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی تاحال نعش نہیں مل سکی ریسکیو1122 کی ٹیمیں نعش کو تلاش کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ساحل نامی نوجوان مریدکے کا رہائشی تھا اور عید الفطر منانے کے لئے اپنے عزیزوں کے پاس جے سنگھ والا میں آیا ہوا تھا شدت کی گرمی کے باعث نہر پردوستوں کے ہمراہ نہانے کے لئے چلا گیا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔

متعلقہ عنوان :