مقبوضہ کشمیر ،ْقتل عام کیخلاف (آج)ہڑتال کی جائے گی

پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں 878کشمیر یوںکو شہیدکیا گیا

بدھ 20 جون 2018 17:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوںکے قتل عام کی حالیہ لہر کیخلاف (آج)مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ۔ ہڑتال کا مقصد سینئر کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے المناک قتل پر بھی احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

حریت رہنمائوں نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ہفتے کو عید کے دن سے ہی کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ اچانک پھر تیز کر دیا گیاہے۔مشترکہ حریت نے اس دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ایک یادداشت بھیجی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک عالمی سطح پر ایک آزادانہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرکشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے گزشتہ روز(بدھ) کو جاری اعدادوشمار میں انکشاف کیاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران یکم مئی 2015سے گزشتہ روز تک پی ڈی پی اوربی جے پی کی مخلوط حکومت کے دور میں21خواتین سمیت878کشمیریوں کو شہید کیا ۔ ان میں سے 81نوجوانوںکو جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔

اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروںکی طرف سے پر امن مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گنوں اورآنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 27ہزار 115 افراد زخمی ہو ئے جبکہ فورسز نے 15سو نوجوانوں کی آنکھوں کو پیلٹ گنوںسے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 78افراد مکمل طورپر بینائی سے محروم ہو گئے۔کے ایم ایس کی طرف سے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر رپورٹ جاری کی گئی ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ29 برس سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران 35ہزارسے زائد کشمیریوںکومجبوراً مقبوضہ علاقے سے باہر پناہ لینی پڑی ہے۔

ہزاروں افراد نے تین شہد نوجوانوںکے پلوامہ اور کولگام کے اضلاع میں واقع آبائی علاقوں میں انکی نماز جناز میں شرکت کی اور آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک عبوری رپورٹ لندن میںجاری کی ہے ۔ یہ رپورٹ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقو ق کی پامالیوں کے بارے میں مختلف شہادتیںملنے کے بعد مرتب کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں کالے قوانین کا نفاذبین الاقوامی کنونشوںکی خلاف ورزی ہے جن پر بھارت نے بھی دستخط کر رکھے ہیں۔