مقبوضہ کشمیر ،ْ گزشتہ29بر س میںہزاروںکشمیریوںکو مجبوراًکشمیر سے باہر پناہ لینی پڑی

بدھ 20 جون 2018 17:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ29 برس سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران 35ہزارسے زائد کشمیریوںکومجبوراً مقبوضہ علاقے سے باہر پناہ لینی پڑی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری پناہ گزینوں کی بڑی تعداد آزاد جموں وکشمیر میں مقیم ہے جبکہ بہت سے پاکستان اور یورپی ممالک میں قیام پذیر ہیں۔ رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے کہ 1947ء سے بھارتی مظالم کا شکار 20لاکھ سے زائد کشمیری آزاد جموں وکشمیر کے علاوہ پاکستان اور برطانیہ میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔