گومل زام ڈیم پرتعمیراتی کام جلدا زجلد مکمل کرکے اسے فعال بنایاجائے ،ْانوارالحق

قبائلی علاقہ جات کے خیبرپختونخوا میںانضمام کے بعد ان علاقوں میں کوالٹی کنٹرول کا موثر نظام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،نگران وزیرزراعت وخوراک

بدھ جون 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر زراعت ،خوراک ،لائیوسٹاک ومحکمہ آبپاشی انوارالحق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گومل زام ڈیم پرتعمیراتی کام جلدا زجلد مکمل کرکے اسے فعال بنایاجائے تاکہ عوام تک اس کے فوائد پہنچ سکیں۔ وہ اپنے دفتر میں متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز سے ملاقات کررہے تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیرنے کہا کہ زراعت کے حوالے سے قانونی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہئیے ۔

اس ضمن میں نگران صوبائی حکومت ہرقسم کی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔محکمہ خوراک کے سربراہان سے مخاطب ہوکر انہوںنے ہدایت دی کہ وہ پورے صوبے میں ایک جامع طریقہ کار وضع کریں جس کے تحت عوام کو معیاری خوراک تک رسائی ممکن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے خیبرپختونخوا میںانضمام کے بعد ان علاقوں میں کوالٹی کنٹرول کا موثر نظام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ افغانستا ن سے آنے والی اشیاء خورد نوش کے معیار کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوںپر کام کی رفتا ر کو تیز کیاجائے ۔صوبائی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ و ہ صوبائی ہیڈکوارٹر اور اضلاع کی سطح پر حاضریاںیقینی بنائیں اور تمام دفاتر کو فعال بنایا جائے ۔انہوں نے متعلقہ محکموں میں ملازمین کو درپیش مسائل جلداز جلدنمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کوہرقسم کی سہولیات یقینی بنائی جائیں تاکہ و ہ جان فشانی اورلگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔اجلاس میں سیکرٹر ی خوراک اکبر خان ،سیکرٹری زراعت محمد اسرار اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو مختلف محکموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :