امسال کمراٹ فیسٹول کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 جون 2018 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء)ڈپٹی کمشنردیر بالامحمد عرفان اللہ محسود نے کہا ہے کہ امسال کمراٹ فیسٹول کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اس موقع پر مسافروں اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے اور مختلف مقامات چیکیاتن تا تھل لا موتی تک مختلف ڈسٹینیشن بورڈ ز کی تنصیب کی جائے ۔ تاکہ ان کو تمام علاقے کی خوبصورت مقامات کی صحیح معلومات فراہم ہوں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل تنویر احمد نے اجلاس کو بتایا کہ کمراٹ جانے والے سیاحوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی بھی کررہے ہیں ۔