اے این پی خواتین کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، شگفتہ ملک

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئئے جائیں گے ، چارسدہ پی کی59میں اجلاس سے خطاب

بدھ جون 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اور پارٹی حکومت میں آنے کے بعد خواتین سمیت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کی59چارسدہ میں ایم سی ون ،ٹو ،تھری اور فور کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پی کی59کے امیدوار قاسم علی خان ،صفیہ نوروز ، نگہت بی بی اور تحسین اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ، اجلاس میں گھر گھر انتخابی مہم چلانے کے حوالے خواتین کی کمیٹیوں کی تشکیل پر تفصیلی غور کیا گیا اور ہر یو سی میں پانچ خواتین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو انتخابی مہم کے دوران گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی اور خواتین کی الیکشن میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کیلئے شعور اجاگر کریں گی، اجلاس میں پولنگ ایجنٹ عملے کی ٹریننگ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، شگفتہ ملک نے مزید کہا کہ اے این پی نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں بھی خواتین کو عملی میدان میں لانے اور انہیں با اختیار بنانے کا اہم فریضہ انجام دیا اور آئندہ بھی حکومت میں آنے کے بعد خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے حتی الوسع کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :