پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ،میر امام دین ساسولی

بدھ 20 جون 2018 18:00

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پیپلز پارٹی نصیرآباد کے رہنما میر امام دین ساسولی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام سے منہ کا نوالا بھی چھین لیا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے عوام سے کئے گئے وعدوں کو حکمرانوں نے بھلا دیا ہے پیپلز پارٹی ہی ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے صوبے میں بڑھتی ہوئی مقبولیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی طاقت بن کر ابھرے گی اور موجودہ حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گی عام انتخابات میں جیت کر بلوچستان سے احساس محرومی اور پسماندگی ختم کرکے دم لے گے پی پی کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور پزیرائی حاصل ہے عوام آج بھی اس جدید دور میں زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں پی پی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوام سے کئے گئے محرومیوں و مایوسیوں کا ازالہ کریں گے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری اور میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں فعال اور منظم ہورہی ہے اورا انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرکے اقتدارمیں آکرملک کو بحرانوں سے نکالے گئی اور عوام کو انکے جائز حقوق دے گی۔