سردار حسین بابک کا سوات ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

بدھ 20 جون 2018 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے سوات میں ٹریفک کے المناک حادثے اور اس میں بونیر کے نوجوانوں سمیت 10افراد کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات اللہ تعالیٰ کی جانب سے امتحان ہے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی تمام غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور کسی طور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ، سردار حسین بابک نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی داد رسی کیلئے ان کی مالی امداد یقینی بنائے ۔