سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا شوکت جاوید کو نگران وزیر کھیل مقرر کرنیکا خیر مقدم

بدھ 20 جون 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پنجاب کے وزیرداخلہ اور سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید کو نگران وزارت کھیل کا قلمدان ملنے پر مبارکباد دی ہے، بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ شوکت جاوید کی سپورٹس سے گہری وابستگی ہے ان کی تقرری سے سپورٹس کو مزید فروغ ملے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کی جانب سے شوکت جاوید کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔