میر واعظ عمر فاروق پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیری نوجوان کی عیاد ت کیلئے صورہ ہسپتال پہنچ گئے

الہ عبدالمجید وار پیلٹ گن کی فائرنگ کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیاتھااور وہ صورہ ہسپتال کے سرجیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہے

بدھ 20 جون 2018 18:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق پیلٹ گن سے متاثرہ عبدالمجید کی عیادت کیلئے صورہ ہسپتال سرینگر گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے صورہ کا رہائشی عبدالمجید عید کے دن بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا ۔

وہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق نے زخمی نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور اسکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ 24 سالہ عبدالمجید وار پیلٹ گن کی فائرنگ کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیاتھااور وہ صورہ ہسپتال کے سرجیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کے مطابق عید کے روز جناب صاحب صورہ کے قریب موجود پارک میں موجودتھا جب بھارتی پولیس نے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور عبدالمجید بھی اس کی زد میں آگیا ۔

اس کے سر کے پچھلے حصے اور کمر پر پیلٹ کئی چھرے لگنے سے خون میں لت پت ہو گیا تھا۔اسے فوری طور پرہسپتال منتقل کیاگیا ۔عبدلمجید وار کے بڑے بھائی معراج الدین کے مطابق عید کے روز وہ دونوں گھر سے نماز ظہر پڑھنے کیلئے نکلے تھے اور نما ز ادا کرنے کے بعد عبدالمجید کچھ دیر کیلئے پارک میں دیگر دوستوں اور مسجد کے امام کے ساتھ چلاگیا تھا اور چند منٹوں ہی اسے بھائی کے پیلٹ شلنگ میں شدید زخمی ہونے کی اطلاع ملی ۔