Live Updates

عمران خان پاکستان میں امید کی کرن ہیں انشاء اللہ آئندہ وزیر اعظم ہونگے‘چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ

لوگ جس طرح سے آزاد کشمیر تحریک انصاف میں آ رہے ہیں آنے والی حکومت قائد کشمیر بیرسٹر سلطان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ہوگی

بدھ 20 جون 2018 18:00

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ا میدوار اسمبلی ومرکزی نائب صدر پی ٹی آ ئی آزاد کشمیر چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مستقبل تحریک انصاف کا ہے لوگ جس طرح سے آزاد کشمیر تحریک انصاف میں آ رہے ہیں آنے والی حکومت قائد کشمیر بیرسٹر سلطان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ہوگی۔ چوہدری اسحاق طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان پاکستان میں امید کی کرن ہیں انشاء اللہ آئندہ وزیر اعظم ہونگے اور کشمیر میں ناانصافی پر مبنی حکومت زیادہ دن تک ٹک نہیں سکے گی۔

بیرسٹر سلطان مقبوضہ کشمیر کی عوام کا حقیقی ترجمان اور وکیل ہے۔ قاید کشمیر کی قیادت میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ان خیالات کا اظہار ضلع جہلم ویلی پونیاں یوسی چک ہامہ سے کیانی برادری ،راجہ برادری ، جنجوعہ برادری کے درجنوں کارکنان ن لیگ اور پی پی پی چھوڑ کر امیدوار اسمبلی ومرکزی نائب صدر پی ٹی آ ئی آزاد کشمیر چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہو گے اس موقع پر ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی طیب منظور کیانی، عبدالطیف عباسی، عمران کیانی، راجہ گل افسر، راجہ خورشید اور شاہد کیانی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نئے شامل ہونے والوں میں ن لیگ سے ضیاء الرحمن کیانی، امتیاز علی کیانی، عمران علی کیانی، فیاض کیانی، راجہ فرید، محمد امتیاز، کامران کیانی، میر علی کیانی، محمد افضل کیانی، شفیق کیانی، شبیر کیانی، صدیق کیانی، عدیل کیانی، مرتضی کیانی، میر زمان کیانی،حبیب الرحمن کیانی، محمد سلیم جنجوعہ، عبدالقدیر کیانی، جاوید کیانی جبکہ پی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے والوں میں محمود احمد کیانی، ابرار کیانی، ضرار کیانی، صاحبزادہ طاہر، طارق کیانی، انور کیانی، احمد نواز کیانی تھے اطیب منظور کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم بزدل ہیں اور نہ مفادپرست ہر ناانصافی پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

حکومت انتقامی کاروائیاں بند کرے ورنہ احتجاج کا حق حاصل ہے چوہدری اسحاق طاہر نے شاندار استقبال اور ممبرشپ پروگرام کے انعقاد پر وقار کیانی، محمود کیانی، حق نواز کیانی اور شاہد حمید عباسی کو خراج تحسین پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ امیدوار تحریک انصاف مرکزی نائب صدر پی ٹی آ ئی آزاد کشمیر چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے تمام کارکنان کو عید کی مبارکباد دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات