مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اقوام متحدہ کا تحقیقات کا مطالبہ

بدھ 20 جون 2018 18:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) اقوام متحدہ نے مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے ممتاز صحافی شجاعت بخاری کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انسانی حقوق زید الراعد کہتے ہیں کہ ہمیں تحقیقات کیلئے مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انسانی حقوق نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر تحقیقات کے بعد پہلی رپورٹ پیش کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائی جائے، جس کیلئے ایک پینل تشکیل دیا جائے۔