فوجی مداخلت کشمیر تنازع کا حل نہیں، سابق بھارتی پولیس اہلکار

بی جے پی اور پی ڈی پی کی علیحدگی صورتحال کو صرف مکمل تباہی کے نزدیک لے جائے گی ،ْ گفتگو

بدھ 20 جون 2018 18:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں ،ْسابق بھارتی پولیس اہلکار نے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا کہا کہ کوئی عسکریت پسندی یا فوجی مداخلت کشمیر کے تنازع کا حل نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

ریاست گجرات کے سابق پولیس اہلکار سنجیو بھٹ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کشمیری انصاف اور آزادی کی خواہش رکھتے ہیں، تاریخی سیاسی مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے۔

بی جے پی اور پی ڈی پی کی علیحدگی صورتحال کو صرف مکمل تباہی کے نزدیک لے جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں اقتدار میں بیٹھے لوگ پاکستان کے ساتھ تنازع نہ کھڑا کریں، کیونکہ وہ پاکستان کے ساتھ تنازع شروع کرنے کیلئے دوبار ہ نہیں سوچیں گے۔واضح رہے کہ سنجیو بھٹ گجرات فسادات پر مودی سرکار کے خلاف عدالت بھی جا چکے ہیں۔