مظفرآباد‘تھانہ کہوڑی کے نواحی علاقے پھگوٹ کے رہائشی پریمی جوڑا رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار

بدھ جون 18:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) تھانہ کہوڑی کے نواحی علاقے پھگوٹ کے رہائشی پریمی جوڑا رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار ، کھڑپینچوں نے جرگے کے نام پر ہزاروں روپے ہڑپ کرنے کے بعد میڈیکل رپورٹ کی آڑ میں ناقص دفعات لگوانے میں کامیاب! ضمانت کیلئے بااثر گروپ متحرک ! حلقہ ایک کوٹلہ کے معزز شہریوں نے اس اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عمل کا مکمل طور پر محاصبہ ہونا چاہیے کیونکہ ناقص قانون کے مطابق نوجوان نصل تباہ ہورہی ہے ، ایس ایس پی مظفرآباد فوری طو رپر نوٹس لیں جبکہ دونوں برادریوں میں شدید لڑائی بھی سامنے آئی جس میں متحدہ افراد بھی زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوڑی کے نواحی علاقے پھگوٹ میں اعوان برادری کا شیرو جبکہ شیخ قبیلے کی لڑکی کے درمیان فیس بک پر دوستی کے بعد ملاقات کے دوران تھانہ کہوڑی کو اطلاع کے بعد موقع پر رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کرلیے گئے جس پر شیرو کے حمائیتوں نے شیخ برادری کی اچھی خاصی دھلائی بھی کردی جبکہ شیرو نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ، تھانہ کہوڑی نے سابقہ روایت قائم کرتے ہوئے جرگے کا سہارا لے کر تقریباً ایک لاکھ سے زائد کی بولی لگائی گئی جس کے بعد زناء کے مقدمے کو صاف قرار دے کر ملزم شیرو کی ضمانت کیلئے بااثر گروپ متحرک ہوگیا اِس واقعے کے بعد حلقہ ایک کوٹلی کی عوام نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر حلقہ ایک کوٹلہ پرامن اور سادہ عوام کے درمیان ایسے معاملات ہوتے رہے تو نوجوان نسل تباہ ہوسکتی ہے ، پولیس بجائے ملوث ملزمان کو چھوڑنے کے کیفردار تک پہنچانے کی پالیسی اپنائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ سامنے نہ آسکے دوسری جانب اعوان برادری اور شیرو کے حمایتیوں نے شیخ برادری کے لوگوں پر حملہ کرکے شدید زخمی بھی کیا جس کو تھانہ پولیس کہوڑی نے مقدمہ تک درج نہیں کیا جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔