سرگودھا ،ْ بچوں کی لڑائی پر جھگڑا میں مسلح افراد کی فائرنگ ، خاتون سمیت دو افراد زخمی

بدھ جون 18:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) سرگودھا کے نواح میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ جن کو ہسپتال داخل کروا دیا گیااور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔۔پولیس تھانہ جھال چکیاں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں دھریمہ میں دوگروپوں میں بچوں کی توں تکرار پر تلخ کلامی ہوئی جس پر غلام عباس وغیرہ نے مسلح ہو کر مخالفین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں منڈی بہاوالدین کا 25 سالہ تنویر اور علاقہ 40 سالہ نصرت بی بی زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔پولیس کے مطابق بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔۔پولیس مصر وف تفتیش شروع ہے۔