احمدیار ،ْ تیزرفتار کار کی زد میں آکر45 سالہ شخص جاں بحق

بدھ 20 جون 2018 18:00

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) تیزرفتار کار کی زد میں آکر45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوںجیونشاہ کے نزدیک تیزرفتار نمبر 3785/LHE نے سٹرک عبور کرتے ہوئے عبدالعزیز کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا نامعلوم کار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ رنگشاہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔