چینی کمپنی ایتھوپیا میں پہلی ایلومینیم فیکٹری قائم کرے گی

فیکٹری پر 13.8ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی ،ایتھوپیا میں ترقی کا عمل شروع ہوگا

بدھ 20 جون 2018 18:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) چینی کمپنی ’’ری فنگ‘‘ایتھوپیا میں پہلی ایلومینیم فیکٹری قائم کرے گی۔ اس فیکٹری پر 13.8ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔ایتھوپیا میں اس وقت تک کوئی ایلومینیم فیکٹری موجود نہیں ہے اور جنوبی افریقہ کا یہ ملک اپنی ضرورت کا ایلومینیم درآمد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اس کی معیشت دبائو کا شکار ہے یہ فیکٹری ری فنگ ایتھوپیا اور ری فنگ چائنہ مل کر تعمیر کریں گے۔ اس کے بعد ایتھوپیا ایلومینیم کی پیداوار برآمد کرنے کے قابل ہوجائے گا۔ اور اس کے لیے دیگر ممالک کی مارکیٹوں کے دروازے کھل جائیں گے۔ اس سے ایتھوپیا میں ترقی کا ایک نیا عمل شروع ہوگا۔اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی حاصل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :