بلوچستان میں بڑے پیما نے پر افسران کی تقرریوں و تبادلوں کی سمری چیف سیکرٹری کو ارسال

بدھ جون 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے عام انتخابات سے قبل بلوچستان بھر میں انتظامی افسروں کے تبادلے کی منظور دے دی ،صوبے میں بڑے پیما نے پر افسران کی تقرریوں و تبادلوں کی سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کردی گئی ،تفصیلا ت کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کو شفا ف بنا نے کے لئے الیکشن کمیشن آف پا کستا ن نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں تعینات افسران کے تبادلے کی اجازت دے دی ، جس کے بعد صوبے کے چھ ڈویژنز نصیرآباد، سبی ، کوئٹہ ،قلات،ژوب،مکران ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکر ٹری ،سیکرٹری داخلہ بلوچستان ،33اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، 64اسسٹنٹ کمشنر ز، 34سب ڈویژنل پولیس افسران کے تبادلے کی سمری چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کردی گئی جو جلد ہی منظور کرلی جائے گی ،ذرائع کے مطابق الیکشن کو شفاف بنا نے اورسیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کا عنصر زائل کر نے کے لئے مذکورہ تقریاں وتبادلے کیے جارہے ہیں